24 نومبر 2016 - 18:57
 آغا سید حسن کا خراج تعزیت، موصوف کے انقلابی و علمی کارناموں کو خراج

جناب اردبیلی کے انتقال کو عالم تشیع کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ جناب اردبیلی کی وفات سے وابستگان امامت و ولایت ایک عظیم المرتبت علمی و عرفانی شخصیت اور الٰہی نعمت سے محروم ہوگئے ہیں۔

سرینگر/ شیعیان عالم کے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید عبدالکریم موسوی اردبیلی کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرحوم کے پسماندگان بالخصوص رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

جناب اردبیلی کے انتقال کو عالم تشیع کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ جناب اردبیلی کی وفات سے وابستگان امامت و ولایت ایک عظیم المرتبت علمی و عرفانی شخصیت اور الٰہی نعمت سے محروم ہوگئے ہیں۔

آغا صاحب نے مرحوم کی انقلابی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی انقلابی تحریک کی تشہیر و ترویج میں جناب موسوی اردبیلی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔مرحوم آیت اللہ سید عبدالکریم اردبیلی نجف اشرف میں صدر محترم مرحوم حجة الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفی الموسوی الصفوی کے ہم جماعت بھی رہے ہیں اور دونوں کے درمیان فارغ التحصیل ہونے کے بعد بھی گہرے روابط تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲